ابنا: يمن کي ايک ويب سائٹ نے يمن اور سعودي عرب کے خبري ذرائع کے حوالے سے بتايا ہے کہ صدارتي محل پر ہونے والے حملے کے دوران زخمي ہونے والا ڈکٹيٹر عبداللہ صالح جو علاج کي غرض سے سعودي عرب ميں موجود ہے، يمن واپس نہيں لوٹےگا.
واضح رہے کہ گزشتہ جون ميں حاشد قبیلے کي جانب سے عبداللہ صالح کے محل پر کيے جانےوالے حملے ميں وہ شديد زخمي ہو گيا تھا اور اپنے کئي ساتھيوں کے ساتھ علاج کے بہانے رياض فرار ہو گيا تھا اور اس وقت بھي وہ وہيں موجود ہے.دريں اثنا دارالحکومت صنعا کے تغيير اسکوائر پر شديد جھڑپوں کي اطلاعات موصول ہوئي ہيں- بتايا جا رہا ہے کہ شيخ صادق احمر کے گھر پر توپخانے سے حملہ کيا گيا ہے- کچھ اخباري ذرائع کے مطابق ايمبولينسوں کو زخميوں کو تغيير اسکوائر سے اسپتال لے جاتے ہوئے ديکھا گيا ہے.
اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ ميں پانچ افراد زخمي ہوئے ہيں اور دارالحکومت کي بجلي بھي منقطع ہو گئي ہے.............
/169